ترے ہی خوابوں میں تیرے ہی خیالوں میں
الجھ گیا میں ترے پیار والے جالوں میں
کبھی تو دیکھ ذرا میری اور جانِ جاں
مجھے نکال پھنسا ہوں خراب حالوں میں
محبّتوں کے جوابات چاہئے تجھ کو
کوئی جواب نہیں ہوتا ان سوالوں میں
کلاس روم میں وہ پین ڈھونڈتی پھرتی
مگر وہ پین لگا رہتا اس کے بالوں میں
اکیلےپن کے اندھیروں سے پیار ہے مجھ کو
میں لٹ چکا ہوں یہاں حسن کے اجالوں میں
یہ میرے ہونٹ کھنچے آتے ہیں تری جانب
عجب کشش ہے ترے گورے گورے گالوں میں
کہ گھنٹوں جیسے منٹ اور منٹ مہینوں میں
تری جدائی کے دن کٹ رہے ہیں سالوں میں
No comments:
Post a Comment